28 اپریل 2026 - 23:54
دنیا بھر کی تمام افواج مل کر بھی آبنائے ہرمز کو ایران سے نہیں چھین سکتیں، ابراہیم رضائی

مجلس شورائے اسلامی کے قومی سلامتی و خارجہ امور کمیشن کے ترجمان نے کہا: سپاہ پاسداران کی بحریہ کے کمانڈروں نے ہمیں بتایا کہ اگر دنیا بھر کی تمام افواج مل کر بھی آبنائے ہرمز کو ایران سے نہیں چھیننا چاہیں، تو بھی وہ آبنائے ہرمز کا کنٹرول ایران سے نہیں لے سکیں گی۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، مجلس شورائے اسلامی کے قومی سلامتی و خارجہ امور کمیشن کے ترجمان ابراہیم رضائی نے کہا: سپاہ پاسداران کی بحریہ کے کمانڈروں نے ہمیں بتایا کہ اگر دنیا بھر کی تمام افواج مل کر بھی آبنائے ہرمز کو ایران سے نہیں چھیننا چاہیں، تو بھی وہ آبنائے ہرمز کا کنٹرول ایران سے نہیں لے سکیں گی؛ اور ہم کسی بھی صورت میں اجازت نہیں دیں گے کہ حتی ایک قطرہ تیل بھی اسلامی جمہوریہ ایران کی اجازت کے بغیر، آبنائے ہرمز سے نکلے۔

ابراہیم رضائی نے کہا: ہم نے بہت پہلے سے طویل مدتی جنگ کے لئے تیاری کر لی تھی، ہماری تمام تر صلاحیتیں میدان میں آنے کے لئے تیار ہیں جو ضرورت نہ ہونے کی وجہ سے ابھی تک میدان میں نہیں لائی گئی ہیں۔

انھوں نے کہا: ہمارے پاس مختلف النوع ہتھیار ہیں جنہیں ابھی تک بروئے کار نہیں لایا گیا چنانچہ دشمن کے لئے بہت سارے اچنبھے دکھانے کے لئے تیار ہیں۔

دنیا بھر کی تمام افواج مل کر بھی آبنائے ہرمز کو ایران سے نہیں چھین سکتیں، ابراہیم رضائی

۔۔۔۔۔۔۔

110

 

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha